ایران کا کویت میں ڈرون حملہ۔ امریکی میزائل بیٹری نشانہ بن گئی
ایرانی حملوں میں اہم تنصیبات متاثر، مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آگئیں۔
July 17, 2026 · بام دنیا
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران نے کویت میں ڈرون حملے کیے، جن میں امریکی دفاعی تنصیبات اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق ایرانی ڈرون حملے میں امریکی میزائل دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کویت کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران ملک کی متعدد اہم تنصیبات متاثر ہوئیں، جبکہ ان حملوں سے مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، جبکہ حملوں کی نوعیت اور نقصانات کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔