امریکی حملے۔ ہرمزگان میں 2 افراد جاں بحق۔ 8 زخمی

کیہوارستان پل اور بندر عباس کا رہائشی علاقہ نشانہ بنا۔ایرانی میڈیا

July 17, 2026 · بام دنیا

امریکہ کی جانب سے ہرمزگان صوبے میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق حملوں میں کیہوارستان پل اور بندر عباس کے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہری علاقوں میں بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔