ایران میں امریکہ مخالف اور حکومت کے حق میں بڑے مظاہرے

تہران کے انقلاب اسکوائر میں ہزاروں افراد کی شرکت، مسلح افواج کی حمایت میں نعرے۔

July 17, 2026 · بام دنیا

ایران میں امریکہ کے خلاف اور حکومت کی حمایت میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، جن میں ہزاروں شہری شریک ہوئے۔

دارالحکومت تہران کے انقلاب اسکوائر پر ہونے والے احتجاج میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ایرانی مسلح افواج اور حکومتی مؤقف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے امریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران شرکا ایرانی قومی پرچم کے ساتھ ساتھ انتقام کی علامت سمجھے جانے والے سرخ پرچم بھی لہراتے رہے، جبکہ ریلی کے شرکا نے ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔