لاہور:کھلی کچہری میں والدہ کی دہائی ،لڑکی پر تیزاب پھینکنے کاملزم گرفتار

مقدمہ درج، ملزم حوالات میں بند

July 17, 2026 · قومی

فائل فوٹو

رشتہ نہ ہونے کی رنجش پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی کھلی کچہری میں متاثرہ لڑکی کی والدہ نے انصاف کے لیے درخواست دی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس نے تیزاب گردی کے ملزم فہد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ہر ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ظلم کرنے والا ہر ملزم انجام تک پہنچے گا، جبکہ لاہور پولیس ہر متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑی ہے۔