امریکی حملوں میں ہرمزگان میں مزید 3 افراد شہید، 8 زخمی

امریکی حملے جاری، ہرمزگان میں مزید جانی نقصان کی تصدیق

July 18, 2026 · بام دنیا

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے بتایا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں مزید 3 افراد شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

عہدیدار کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ہرمزگان میں امریکی حملوں کے نتیجے میں 8 شہری شہید ہوئے تھے۔ ایرانی حکام کے مطابق شہدا میں 4 خواتین، 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل تھے۔ حالیہ حملوں کے بعد صوبے میں جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔