امریکی معاونت سے گزرنے والے 4 جہاز روک دیئے۔پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
ایرانی فورسز کے مطابق میزائل اور ڈرون کے مشترکہ آپریشن میں جہازوں کو روکا گیا۔
July 18, 2026 · بام دنیا
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’امریکی فوج کی معاونت اور رہنمائی میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے چار جہازوں کو میزائل اور ڈرون کارروائی کے دوران روک دیا گیا ہے۔‘
بی بی سی فارسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے ’فورس نے جہازوں کے مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اس علاقے سے گُزرنے کے حوالے سے پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے دی گئی ہدایات پر اور اس حوالے سے ہونے والے اعلان کی پابندی کریں۔
تاہم جہازوں کی شناخت، عملے کی صورتحال یا انھیں کس طریقے سے روکا گیا، اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔