امریکی حملے۔ جاسک اور بندرعباس کے قریب متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا

بندر عباس۔رودان شاہراہ کے دو پل شدید متاثر، متعدد شہری جاں بحق و زخمی

July 18, 2026 · بام دنیا

ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے ہفتے کی صبح جاسک کے قریب ایک مقام پر فوجی حملہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں ہونے والے نقصان یا ممکنہ جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

تسنیم کے مطابق ایک علیحدہ امریکی حملے میں بندر عباس۔رودان شاہراہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں اس اہم مواصلاتی راستے پر واقع دو پل شدید طور پر تباہ ہوگئے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد ایرانی شہری جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔