اردن نے اپنی فضائی حدود میں داخل 10 ایرانی میزائل تباہ کر دیئے

میزائلوں کے ملبے کو ہٹانے اور علاقے کو محفوظ بنانے کا عمل شروع

July 18, 2026 · بام دنیا

اردن کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کی علی الصبح ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 10 ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی مملکت کی خودمختاری کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے معمول کے دفاعی اقدامات کے تحت کی گئی۔

بیان کے مطابق میزائلوں کو تباہ کرنے کی کارروائی کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مزید کہا گیا کہ رائل انجینیئرز کی ٹیموں نے میزائلوں کے ملبے کو ہٹانے اور متاثرہ مقامات کو محفوظ بنانے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔