ایرانی حملوں کے خلاف کویتی فضائی دفاع ایک بار پھر متحرک
کویت میں تیسری مرتبہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کی کارروائی
July 18, 2026 · بام دنیا
کویتی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیسری مرتبہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اور سیکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
کویتی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کہیں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں تو وہ دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائی کی آوازیں ہیں۔
فوج نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں، غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔