بحرین کا کئی ایرانی فضائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
شہریوں اور نجی املاک کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے
July 18, 2026 · بام دنیا
بحرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی دفاعی افواج نے متعدد ایرانی فضائی حملوں کو ناکام بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
بحرین کی دفاعی افواج کی جنرل کمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام دفاعی نظام اور فوجی یونٹس مکمل طور پر چوکس ہیں اور مملکت کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے شہریوں اور نجی املاک کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔