آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات دو مراحل میں کرانے پر غور
تجویزپر ایکشن کمیٹی سے مذاکرات جاری
July 18, 2026 · امت خاص
فائل فوٹو
آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات دو مراحل میں کرانے پر غور شروع ہوگیا، پہلے مرحلے میں مظفرآباد و میرپور اور دوسرے میں پونچھ ڈویژن کا الیکشن ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، اس تجویزپر ایکشن کمیٹی سے مذاکرات جاری ہیں، تاہم رکاوٹیں بدستور برقرار ہیں۔
واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو ریاستی انتخابات منعقد ہوں گے۔سرکاری ترجمان کا کہناہے کہ بعض جگہوں پر احتجاج کے باوجود آزاد کشمیر کے عوام اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور الیکشن اپنے طے شدہ شیدول کے مطابق ہوں گے۔