مری میں حکمران جماعت کا اجلاس، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پرغور

اعلیٰ قیادت کی بیٹھک میں کشمیر، مہنگائی اور علاقائی امور زیر بحث

July 18, 2026 · قومی

فائل فوٹو

 

حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس مری میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی،  میاں نواز شریف کے میرپور جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے شرکا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی ثالثی کوششوں پر بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور شریف خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔