لاہورمیں بیکری ملازم کے خاتون کو تھپڑ،حناپرویز نےخاتون کو بھی غلط قراردیدیا
خراب سینڈوچ واپسی کے معاملے پر تلخ کلامی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
فائل فوٹو
گلشن راوی میں مالمو بیکری پر خراب سینڈوچ کی واپسی کے معاملے پر خاتون اور بیکری ملازم کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
واقعے کے مطابق تکرار بڑھنے پر خاتون نے کیش کاؤنٹر پر بیٹھے نوجوان کو تھپڑ مار دیا، جس پر نوجوان نے ردعمل میں خاتون کو کئی تھپڑ مار دیے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں یہ سوال زیر بحث آیا کہ کیا مرد کی عزت کا بھی تحفظ ضروری نہیں؟
رائے رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ بیکری ملازم کی جانب سے زیادہ تھپڑ مارنا درست نہیں تھا، تاہم کسی بھی بحث یا تنازع کے دوران کسی پر ہاتھ اٹھانا مناسب نہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرد ہو یا عورت، دونوں کی عزت برابر ہے۔ خاتون کو بھی ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے تھا اور نہ توڑ پھوڑ کرنی چاہیے تھی، نوجوان کا ردعمل بھی غلط تھا۔
ان کے مطابق بہتر ہوتا کہ معاملے کو قانونی طریقے سے حل کیا جاتا،کیونکہ معاشرے میں صبر و تحمل کا عنصر کم ہونا تشویش کی بات ہے۔