امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کا سخت ردعمل۔ایران پر بھرپور کارروائی کا حکم
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو امریکہ بھی پابند نہیں،
روسی میڈیا کے مطابق اردن میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو ایران کے خلاف بھرپور فوجی کارروائی کی ہدایت دے دی۔
صدر ٹرمپ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے اور اس پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا تو امریکا بھی خود کو اس کا پابند نہیں سمجھتا۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوجیوں کی قربانی نے ملک کے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور امریکا اپنے مفادات اور اہلکاروں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔