امریکہ نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا آغاز کردیا
فضائی حملے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کیے گئے۔سینٹکام۔ نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
July 19, 2026 · بام دنیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے خلاف نئی فضائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کا خاتمہ، ایران کی فوجی صلاحیت کو مزید محدود کرنا اور گزشتہ شب اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کے ذمہ دار ایرانی فورسز کو نشانہ بنانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کی تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی جا رہیں، جبکہ حملوں کے مقامات اور نقصانات سے متعلق معلومات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔