ایران کا کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کادعویٰ

حملوں میں اسلحہ ڈپو، پیٹریاٹ میزائل نظام اور فضائی دفاعی ریڈارز کو نشانہ بنایا۔ ایران

July 19, 2026 · بام دنیا

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے کویت میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “تباہ کن ڈرونز” نے کیمپ الاعدیری میں موجود اسلحہ کے ذخیرے (ایمونیشن ڈپو) کو نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ علی السالم ایئر بیس پر نصب پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور فضائی دفاعی ریڈارز کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام کی جانب سے حملوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔