دہلی میں طلبہ نے بھارتی حکومت کیخلاف بڑی بغاوت کردی

احتجاج کرنے والے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ امتحانات کے نظام میں شفافیت لائی جائے، مبینہ خامیوں کی تحقیقات کی جائیں اور متاثرہ امیدواروں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

July 20, 2026 · بام دنیا

نئی دہلی: جنت منتر پر طلبہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں، پیپر لیکس اور تعلیمی مسائل کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

احتجاجی طلبہ نے حکومت سے امتحانات میں شفافیت، طلبہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے آغاز پر “چلو سنسد” مارچ کی تیاری بھی کی، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔

احتجاج کے پیش نظر دہلی پولیس نے سکیورٹی سخت کر دی ہے اور مختلف راستوں پر رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں۔ بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانات میں مسلسل مسائل اور حکومتی عدم توجہی ان کے مستقبل کو متاثر کر رہی ہے، اس لیے وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔