کینیڈا، پاکستان میں دوطرفہ دفاعی وسیکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

وزیرخارجہ کی راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات

July 20, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران کینیڈین وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جاری کوششوں اور قربانیوں کو سراہا،  امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔