ٹرمپ کا برطانوی وزیراعظم سے رابطہ، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں پر گفتگو
بحیرۂ شمالی سے متعلق معاملات، تیل کے شعبے اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم سے اہم عالمی معاملات پر بات چیت کی ہے، جن میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی، تجارت اور دفاعی تعاون شامل ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق گفتگو کے دوران بحیرۂ شمالی سے متعلق معاملات، تیل کے شعبے اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم وہ ان سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا ان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں اینڈی برنہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔