ایران نے امریکی کمپنی امیزون کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ کر دیا
یہ کارروائی مبینہ طور پر "آپریشن نصر 2" کے تحت کی گئی، جسے ایران نے اپنی جوہری تنصیبات اور صنعتی مقامات پر ہونے والے امریکی حملوں کا جواب قرار دیا ہے۔
تہران: ایران کی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں امریکی کمپنی ایمیزون کے ایک مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی مبینہ طور پر “آپریشن نصر 2” کے تحت کی گئی، جسے ایران نے اپنی جوہری تنصیبات اور صنعتی مقامات پر ہونے والے امریکی حملوں کا جواب قرار دیا ہے۔
آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں متعلقہ ڈیٹا سینٹر کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اس حوالے سے کسی آزاد یا بین الاقوامی ذریعے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب ایمیزون، بحرین کی حکومت اور امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔