کوئٹہ کے پیٹرول پمپ پرآئل باؤزر میں آگ لگنے سے 2افراد جھلس کرجاں بحق

فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی، پیٹرول پمپ اور قریبی املاک بڑے نقصان سے محفوظ

July 21, 2026 · قومی

فائل فوٹو

سریاب کسٹم کے قریب بازار میں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل باؤزر میں آگ بھڑک اٹھنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھرپور ریسکیو آپریشن کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

عبدالحق اچکزئی کے مطابق بروقت کارروائی سے پیٹرول پمپ، قریبی گاڑیوں اور اطراف کی املاک کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔