چار سالوں کے تشدد سے بہنوئی جاں بحق
واقعے کے بعد مقتول کے اہلِ خانہ نے ٹی ایچ کیو اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
لاہور کے نواحی علاقے کالاشاہ کاکو میں مبینہ تشدد کے ایک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی، جو آٹھ بچوں کے والد تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں مبینہ طور پر ان کے سالوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
واقعے کے بعد مقتول کے اہلِ خانہ نے ٹی ایچ کیو اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ورثا نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔