کراچی میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار، شوہر فرار
سولجر بازار میں کارروائی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمہ کی شناخت
فائل فوٹو
کراچی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا شوہر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، جبکہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔