سعودی عرب کا جاسوس ترک ساختہ ڈرون مار گرایا ، حوثیوں کا دعویٰ

حوثی اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بیان

July 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 صنعا: یمن کے حوثی گروپ کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ’سعودی فوج کی جانب سے صوبہ الجوف کی فضائی حدود میں ’دشمن کی جانب سے اپنی کارروائیوں‘ کے لیے استعمال کیے جانے والے ترک ساختہ بیرقدار آقنچی جاسوس ڈرون کو ’مناسب ہتھیار‘ کے ذریعے مار گرایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ’حوثی اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور آئندہ بھی ایسے اقدامات کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔‘

دوسری جانب حوثیوں نے گزشتہ روز بھی دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب میں آرامکو کی تیل تنصیبات اور ینبع آئل ٹرمینل کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔