جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
زلزلے کے ممکنہ نقصانات اور سونامی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد حکام نے ممکنہ سونامی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
جاپانی نیشنل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد ایک میٹر تک بلند سونامی لہروں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں موجود شہریوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کے ممکنہ نقصانات اور سونامی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب میکسیکو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں ریکٹر اسکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میکسیکو میں زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔