پاکستان میں تمام یونیورسٹی پروگرامز کے لیے اے آئی کورس لازمی ہوگیا

سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں پر یکساں اطلاق ۔

July 28, 2026 · امت خاص

ایچ ای سی۔ فائل فوٹو

 

ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے فال 2026 سے تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے لیے تین کریڈٹ آورز کا اے آئی کورس لازمی قرار دے دیا ہے۔

 

ایچ ای سی کے 47 ویں اجلاس میں، جس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کی، یہ تاریخی فیصلہ کیا گیا۔

یہ قانون پاکستان کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں پر یکساں لاگو ہوگا۔
مزید تفصیل کے لیے وڈیو دیکھیں۔