29 جولائی سے 5 اگست تک ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری
موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
فائل فوٹو
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 29 جولائی سے 5 اگست تک ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق29 جولائی سے بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو نے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اس وقت شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے، جو مزید شدت اختیار کر کے 01 اگست سے ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
ان موسمی نظام کے زیرِ اثر کشمیر میں 28 جولائی (رات) سے 05 اگست کے دوران نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار/تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب : 29جولائی سے 04 اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی، لیہ، بھکر، نورپور تھل، سرگودھا، ساہیوال اور پاکپتن میں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
31جولائی سے 03 اگست کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
خیبر پختونخوا:29جولائی سے 05 اگست کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈی آئی خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار /تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
گلگت بلتستان: دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں 28 جو لا ئی (شام/رات)سے06 اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران درمیانی سےموسلادھاربارش کا امکان ہے ۔
بلوچستان 31 جولائی (شام/رات)سے 03 اگست کے دوران مشرقی اور جنوبی علاقوں (ژوب، شیرانی، لورالائی، کوہلو، سبی، قلات، نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، پنجگور، اورماڑہ، پسنی، گوادر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ: 31 جولائی (شام/رات)سے 02 اگست کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، کراچی، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
30 جولائی سے04 اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ملتان اور فیصل آباد جبکہ 31 جولائی سے 02 اگست کے دوران سندھ میں (نواب شاہ، سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، خیرپور، مٹھی، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار) میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے ۔
30 جولائی سے 05 اگست کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ،ہری پور، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ۔
موسلادھار بارشوں کے دوران کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے بھی مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
سیاحوں اور مسافر پیشگوئی کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کسان حضرات موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کی حفاظت کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔