ہنگو پولیس چیک پوسٹ پردہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی سمیت 9اہلکار شہید۔ جوابی کارروائی سے 8 خوارج ہلاک

6 حملہ آور زخمی ہیں۔ ڈی پی او

July 30, 2026 · اہم خبریں

 

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کی پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 اہلکار شہید ہوگئے۔

ریجنل پولیس آفیسر عرفان طارق نے بتایا ہے کہ خزینہ پوسٹ پر 5 اور آپریشن کے دوران 23 اہلکار زخمی ہوئے۔ 9 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی ایس پی دیار جواں مردی سے خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پا گئے۔

 

ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق حبیب کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

 

انہوں نے بتایاکہ ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 22 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

ڈی پی او کے مطابق پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی 8 دہشت مارے گئے، اور 6 زخمی ہوئے۔

 

ڈی پی او ہنگو کا کہنا ہے کہ علاقےمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔