کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 2.9 ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی شہر اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی
July 31, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کراچی شہر تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ شام 6 بج کر ایک منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔