آزادکشمیر میں اٹھتی آوازوں پر ایل اوسی کے پار خاموشی کاراز

وسری طرف کے لوگ اسے پاکستان کا اندرونی مسئلہ سمجھتے ہیں،محقق

August 1, 2026 · امت خاص

 

آزادکشمیر میں طویل عرصہ سے جاری مظاہروں پر مقبوضہ کشمیر میں بالکل خاموشی۔غزہ اور ایران سے اظہار یک جہتی لیکن کنٹرول لائن پار کے لیے صرف چپ۔کیااس طرف جاری احتجاج کو وہاں ہمدردی حاصل نہیں؟

معروف محقق اور کشمیر کی تاریخ پر کئی کتابوں کے مصنف پی جی رسول کا کہناہے کہ آزادکشمیر کے معاملات کو ایل اوسی کی دوسری طرف کے لوگ پاکستان کا اندرونی مسئلہ سمجھتے ہیں۔ان کے مطابق دونوں طرف کوئی ہم آہنگی بھی نہیں پائی جاتی۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بیان میں بھارتی حکومت سے کہا ہےکہ اگر آپ کہتے ہیں کہ پاکستانی کشمیر بھی انڈیا کا اٹوٹ انگ ہے تو انڈیا وہاں کے حالات پر بات کیوں نہیں کرتا۔فاروق عبداللہ کے مطابق، میں نے ابھی تک حکومت کو اس معاملے پر بولتے ہوئے نہیں سُنا۔
مکمل تفصیلات کے لیے وڈیو دیکھیں۔