گڈز ٹرانسپورٹرز کا8اگست سے غیر معینہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان
ٹرانسپورٹرز کے مطالبات، پیٹرولیم قیمتوں اور ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ
فائل فوٹو
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست بروز ہفتہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات اور ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لینے، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے اور ود ہولڈنگ ٹیکس 7 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا۔
ملک شہزاد اعوان نے ایکسل لوڈ پر عملدرآمد، کسٹم SRO 1619/2024 اور 10 سے 20 سال پرانی گاڑیوں کی منسوخی کے قانون کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حادثات میں 97 لاکھ دیت کا قانون واپس لیا جائے اور ڈرائیورز کو HTV لائسنس جاری کیے جائیں۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پارکنگ کی فراہمی، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور سندھ حکومت کی تھرڈ پارٹی انشورنس کی منسوخی کا بھی مطالبہ کیا۔