مینار پاکستان جلسہ،پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے ۔

August 3, 2026 · قومی

فائل فوٹو

لاہور: مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے گئے، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست گزار نے ’’گریوینس ریڈریسل کمیشن‘‘ سے رجوع نہیں کیا۔

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو 22 جولائی کو درخواست دی تھی، اجازت نہ ملنے پر پارٹی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔