“نہیں چاہتا یہ بائیڈن بن جائے”،بچے کو گرنے سے بچاتے ہوئے ٹرمپ کا دلچسپ جملہ

یہ واقعہ ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا،

August 6, 2026 · بام دنیا

لاس ویگاس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب کے دوران ایک بچے کو اسٹیج سے گرنے سے بچاتے ہوئے سابق امریکی صدر جو بائیڈن پر طنزیہ تبصرہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں صدر ٹرمپ نے خطاب کے دوران ایک جوڑے، سینڈرا اور بریڈ، کو اسٹیج پر مدعو کیا۔ دونوں اپنے دو کم عمر بچوں کے ہمراہ تقریب میں شریک تھے۔

رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران ایک بچہ اسٹیج کے کنارے کی طرف بڑھا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر آگے بڑھ کر اسے گرنے سے بچا لیا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں کہا، “میں نہیں چاہتا کہ یہ بائیڈن بن جائے اور اسٹیج سے گر پڑے۔”

یہ تبصرہ سابق صدر جو بائیڈن کے 2023 کے اس واقعے کی طرف اشارہ سمجھا جا رہا ہے، جب وہ امریکی فضائیہ کی اکیڈمی کی گریجویشن تقریب میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے اسٹیج پر گر گئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی مختلف عوامی اجتماعات اور تقاریر کے دوران اپنے سیاسی مخالفین، خصوصاً جو بائیڈن، پر طنزیہ جملے کستے رہے ہیں۔