25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلیے اچھی خبر، سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم
25 کلو واٹ تک سولر صارفین کو نیپرا سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی ، نوٹیفکیشن جاری
August 6, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: 25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی، سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کو نیپرا سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی کو براہ راست منظوری دینے کا اختیار ہے۔