کراچی میں پہاڑی سے گر کر کم عمر لڑکا جاں بحق
دوسری جانب، گڈاپ سٹی پولیس نے واقعے سے لاعملی کا اظہار کیا ہے
August 7, 2026 · قومی
فائل فوٹو
سپر ہائی وے چھوٹا گیٹ کے قریب پہاڑی سے گر کر ایک کم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے چھوٹا گیٹ کے قریب پہاڑ سے گر کر ایک کم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی کی شناخت 15 سالہ ذیشان ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی، متوفی کم عمر لڑکے کی لاش قانونی کارروائی کے بعد سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دی گئی۔
دوسری جانب، گڈاپ سٹی پولیس نے واقعے سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے مرنے کے مناظر، ماؤں کے رونے کی آوازیں آتی ہیں یہ احساسِ جرم ختم نہیں ہوتا۔
ٹیگز: