لاہور: پولیس زیادتیوں سے تنگ آکرشہری درخت پر چڑھ گیا

پریس کلب کے باہر احتجاج، پولیس نے انصاف کی یقین دہانی کرانےکے بعد شہری کو اتار لیا۔

August 7, 2026 · قومی

فائل فوٹو

لاہور:پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف متاثرہ شخص خود کشی کیلیے درخت پر چڑھ گیا جسے پولیس نے انصاف کے نام پر اتار کر تھانے منتقل کردیا۔

سہ پہر ہونے چار بجے جبکہ وائرلیس پر ڈی آئی جی آپریشن کی لاہور پریس کلب میں میٹ دی پر یس جاری تھی اور صحافیوں و ڈی آئی جی کے تعلقات کی بحالی پر گفتگو جاری تھی اسی وقت اس شخص کے درخت پر چڑھنے کی وائرلیس کال بھی چلی جس پر پولیس نے ہنگامی آپریشن کرکے اس شخص کو درخت سے اتار لیا۔

یہ شخص پریس کلب کے سامنے شملہ پہاڑی کے باہر واسا ٹیوب ویل کے ساتھ درخت پر چڑھ کر انصاف کے لیے خود کشی کرنے کی دھمکی دے رہا تھا جسے ایس ایچ او قلعہ گوجر سنگھ نے موقع پر پہنچ کر انصاف دلانے کی یقین دہانی کے ساتھ درخت سے اتار لیا۔

ہڈیارہ کے ملک شہادت علی اعوان کا کہنا ہے کہ اس کی زمین پر جبری قبضہ کیا گیا جس پر اس نے تھانہ ہڈیارہ سے رجوع کیا جہاں انصاف فراہم کرنے کی بجائے تھانے کے ایس ایچ او نے جنسی تشدد کا بنایا۔ ملک شمشاد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور ایس ایچ او کو بھی الزام کی تصدیق کیلیے بلایا گیا ہے

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جب ملک شمشاد کو درخت سے اتارا تو اسے یقین دہانی  کروائی گئی تھی کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے گا لیکن کہا جارہا ہے کہ اس کے خلاف اقدام خود کشی کی کارروائی کی جارہی ہے تاہم پولیس ذرائع نے اس کی نفی کی ہے ۔