سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر میں ڈکیتی ، ملزمان65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بینک سے رقم نکلوائی گئی تھی، پولیس تحقیقات جاری

August 7, 2026 · قومی

ایدھی سینٹر غریبوں اور لاوارثوں کا سہارا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی— فوٹو:فائل

کراچی : سہراب گوٹھ میں ایدھی سینٹر پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح ملزمان ملازمین سے 65 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان نے بتایاکہ آج ملازمین کو سیلری دینے کیلئے بینک سے کیش نکلوایا گیا، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چاروں مسلح ملزمان نے واردات کی اور  65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملازمین سے ابتدائی معلومات حاصل کی جارہی ہے، ملازمین کے مطابق 4 ملزمان ہیلمٹ پہنے آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ ایدھی سینٹر غریبوں اور لاوارثوں کا سہارا ہے، واقعے کی فوری جانچ پڑتال کرکے ملزمان کو انجام تک پہنچایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔