سعودی عمارتیں تینوں ممالک کے پرچموں سے جگمگا اٹھیں

اہم عمارتوں اور ٹاورز پر سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے پرچموں کی روشنیوں سے سجاوٹ کی گئی،

August 8, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی عرب کے مختلف اہم مقامات اور بلند عمارتوں کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے روشن کردیا گیا۔

سعودی ذرائع کے مطابق اہم عمارتوں اور ٹاورز پر سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے پرچموں کی روشنیوں سے سجاوٹ کی گئی، جس کے ذریعے تینوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے مکہ مکرمہ میں قصر الصفا کے مقام پر مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور اجتماعی سلامتی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بھی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی اہم عمارتوں پر تینوں ممالک کے پرچموں کی روشنیوں نے اس معاہدے کے حوالے سے خصوصی توجہ حاصل کی۔ یہ اقدام سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات، باہمی تعاون اور اسلامی یکجہتی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔

مکہ دفاعی معاہدے کے بعد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔