کراچی میں جشن آزادی سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر نے پرچم گلی کی دکانیں سیل کردیں

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے مارکیٹ سیل کردی، دکاندار اور پرچم خریدنے والے پریشان

August 8, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

جشن آزادی سے قبل اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے پرچم گلی کی تمام دکانیں سیل کردی ہیں، جس کے باعث دکانداروں اور پرچم خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

پرچم گلی میں دکانوں پر سیل کیے جانے کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں، جبکہ دکانوں کے اندر قومی پرچم نظر آرہے ہیں۔ سڑک کے باہر لگے پرچم ہی اب نظر آرہے ہیں، جبکہ تمام دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

موقع پر موجود صورتحال کے مطابق آرام باغ کے اسسٹنٹ کمشنر نے پوری مارکیٹ کو سیل کردیا ہے۔ اس وقت پرچم خریدنے کے لیے آنے والے شہری اور دکاندار پریشانی کا شکار ہیں۔