بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،15 دہشت گرد ہلاک
یہ کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کی گئیں۔
کوئٹہ: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے اور مختلف علاقوں میں ان کی نقل و حرکت محدود ہوئی ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔