حکام میر رضا کے والدیں کو رسوا کرنے پر تلے ہیں، خلع کی دستاویز سامنے آنے پر وکیل کا ردعمل

شوہر کی جانب سے نان و نققہ نہ دیئے جانے پر میر رضا کی والدہ کو خلع ملی، نجی ٹی وی

August 9, 2026 · اہم خبریں, قومی

میر رضا کی والدہ(دائیں) ہمشیرہ اور والد صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا علی کے والدین کے درمیان خلع کی دستاویزات ایک نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا جس کے بعد مقتول کے باپ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ حکام والدین کو انصاف کے حصول سے روکنے کیلئے انہیں رسوا اور حراسان کرنے پر تلے ہیں۔

رضا میر علی والدین میر حسی اور ان کی اہلیہ کے درمیان خلع کی رپورٹ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے رپورٹ کامل عارف نے دی۔ رپورٹ کے مطابق میر رضا کی والدہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا شوہر نان نفقہ اور دیگر ضروری گھریلو اخراجات ادا نہیں کر رہا تھا، جس کی بنا پر وہ علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔ اس بنا پر عدالت نے یکطرفہ طور پر انہیں خلع کی ڈگری دے دی تھی۔

خلع کے بعد میر رضا اور ان کی بہن والدہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ اس سے پہلے اسی ٹی وی چینل نے میر رضا کے والد کی ایک مبینہ آڈیو نشر کی تھی جس
میں وہ نور نامی شخص سے قرض ادا کرنے کی بات کررہے تھے۔

میر حسین کہہ رہے تھے کہ کراچی میں میرا کام، گھرکچھ نہیں بچا، اسلام آباد آگیا ہوں، یہاں مجھے ملازمت مل گئی ہے، سیلز کی جاب ہے پیکج اچھا ہے، اب ادھرہی رہوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیسوں کاکررہاہوں،پیسے نہ دینے ہوتے تو رابطہ ہی نہ کرتا، میں نے پیسے دینے ہیں جلد اداکردوں گا۔

میر رضا کے والد نے اس معاملے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ردعمل دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ان کے بارے میں جو بھی رپورٹ کرے لیکن ان کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

ہفتہ کی پریس کانفرنس کے دوران بھی میر رضا کے والد، والدہ اور بہن ساتھ تھے