بلوچی زبان میں ملی نغمے نے دل جیت لیا، وزیراعظم کا فنکاروں کو خراجِ تحسین
خوبصورت ملی نغمے کو دیکھ کر ان کا دل فخر سے بھر گیا ہے ، شہباز شریف کا ایکس پر پیغام
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جشنِ آزادی کی آمد کے موقع پر بلوچی زبان میں جاری ہونے والے ایک خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور ملی نغمے کی شدید پذیرائی کرتے ہوئے اس سے وابستہ تمام فنکاروں اور پروڈیوسرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے سامنے آنے والے اس خوبصورت ملی نغمے سے ان کا دل فخر سے بھر گیا ہے۔
As Independence Day approaches, my heart is filled with pride to see this beautiful and patriotic song coming from Balochistan.
My heartfelt appreciation and sincere gratitude to the singers, performers, producers and everyone behind this wonderful effort. You have beautifully… pic.twitter.com/GAKhK93Fwg
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2026
وزیراعظم نے نغمے سے جڑے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا اس شاندار کاوش کے پیچھے موجود گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور تمام ٹیم کے لیے میری جانب سے دل سے تعریف اور مخلصانہ شکریہ۔ آپ نے وطنِ عزیز سے محبت کے جذبے کی بہترین عکاسی کی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس نغمے میں وطنِ عزیز پاکستان کے لیے محبت اور لگن کے جذبے کو نہایت دلکش اور خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔