غربی باغ: فتح پور پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ، 6 افراد زخمی، گنتی روک دی گئی
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی ۔
فائل فوٹو
غربی باغ : غربی باغ کے فتح پور پولنگ اسٹیشن پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے باعث ووٹرز اور انتخابی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گولیوں کی زد میں آکر 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر الیکشن عملے نے ووٹوں کی گنتی کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پولنگ اسٹیشن کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔