میر رضا کے قتل کے بعد سے اس کا بزنس پارٹنر غائب ہے، والد کا انکشاف
نئی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ہے ۔ ڈی آئی جی عامر فاروقی اچھی شہرت کے افسر ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی سچ سامنے لائے گی ، میڈیا سے گفتگو
فائل فوٹو
کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے کے قتل کے بعد سے اس کا بزنس پارٹنر غائب ہے، گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے کیا تحقیقات ہوئیں، ہمیں نہیں بتایا جا رہا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں نئی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ہے ۔ ڈی آئی جی عامر فاروقی اچھی شہرت کے افسر ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی سچ سامنے لائے گی ۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا بزنس پارٹنر بھی غائب ہے ، گلستان جوہر میں قائم گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے کیا تحقیقات ہوئیں، ہمیں نہیں بتایا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی بھی اب تک سامنے نہیں آئی ۔