کوئٹہ سے پشاور کیلیے جعفر ایکسپریس کل معطل رہے گی

ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں معطل کی گئی ہے، حکام

August 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کل ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کل پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد تک چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں معطل کی گئی ہے۔