کراچی: میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

ڈاکٹر اسامہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

August 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اسامہ نے پوسٹ مارٹم میں غلطیاں کی تھی، ڈاکٹر اسامہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

ڈاکٹر اسامہ جناح اسپتال میں میڈیکو لیگل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، انکوائری کمیٹی ڈاکٹر اسامہ سے پوسٹ مارٹم میں ہونیوالی غلطیوں سے متعلق سوالات کرے گی۔

دوسری جانب میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف تین موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز لگے ہوئے ہیں جس سے جیو فینسنگ کے دوران گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی لوکیشنز آرہی ہیں۔

واقعہ کو کئی روز گزر جانے کی وجہ سے تحقیقاتی ٹیم کو جیو فینسنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جائے وقوعہ کے اطراف سے بھی مختلف شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، میر رضا کی لاش ملنے کے مقام کے اطراف کے 500 میٹرکے ایریا میں سرچنگ کی گئی ہے۔

نئی تحقیقاتی کمیٹی نے میر رضا کی اسمارٹ واچ کی تفصیلات حاصل کی ہیں تاہم اسمارٹ واچ کا مکمل ڈیٹاحاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔