قیام پاکستان کے ساتھ ہی ریڈیوپاکستان کےہندو ڈائریکٹر کا قبو ل اسلام

جے کے مہرہ اپنے اسلامی نام احمد سلمان سے مشہورہوئے

August 14, 2026 · امت خاص

 

قیامِ پاکستان کا سب سے مشہور اعلان ریڈیو پاکستان لاہور سے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ہوا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لاہور میں ہی ریڈیو کے اسٹیشن ڈائریکٹر نے بھارت جانے کے بجائے اسلام قبول کر کے پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا؟ ان کا نام تھا جے کے مہرہ (جگل کشور مہرہ)، جو بعد میں اپنے اسلامی نام احمد سلمان سے مشہور ہوئے۔

جے کے مہرہ کوئی عام سرکاری ملازم نہیں تھے۔ ان کا شمار برصغیر کے ان چند چنیدہ اور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک براڈکاسٹرز میں ہوتا تھا، جنہوں نے اس خطے میں ریڈیو نیٹ ورک کی بنیاد رکھنے اور اسے پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، تیکھی انتظامی صلاحیتیں اور میڈیا کے شعبے پر گہری گرفت بے مثال تھی۔

تقسیمِ ہند کے پرآشوب وقت پر وہ ریڈیو کے شعبے میں اتنے ناگزیر ہو چکے تھے کہ نئی نویلی ریاست پاکستان کے لیے ان کا لاہور میں رکنا ایک بہت بڑا اثاثہ تھا۔ وہ یکم اگست 1945 سے لاہور میں ریڈیو کے اسٹیشن ڈائریکٹر تھے۔
مزید تفصیل کے لیے وڈیودیکھیں۔