آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ قرار دینے کا ٹرمپ کا دعویٰ
موجودہ کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں ممکنہ طویل مدتی رکاوٹ کے خدشات پیدا ہوئے ہیں
August 15, 2026 · بام دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔
نیویارک میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے اور جب امریکا ایران کو مکمل شکست دے گا تو آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا جائے گا۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے،
جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی ایک بڑی مقدار گزرتی ہے۔
موجودہ کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں ممکنہ طویل مدتی رکاوٹ کے خدشات پیدا ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھا ہے۔