ہرمز پر قبضہ ٹویٹ یا طیارہ بردار جہاز سے نہیں ہوسکتا،ایران
آبنائے ہرمز ایران کی تھی، ایران کی ہے اور مستقبل میں بھی ایران ہی کی رہے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی تھی، ایران کی ہے اور مستقبل میں بھی ایران ہی کی رہے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بیان، ٹویٹ یا فوجی طاقت کے ذریعے آبنائے ہرمز پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی طاقت کے مظاہرے سے دباؤ میں آئے گا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ کو اب تک بھاری تزویراتی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ ایران کے اختیار میں ہے۔