گارڈن رام سوامی میں عمارت کے بیسمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی
اطلاع ملنے پر ایک فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا۔
August 16, 2026 · قومی
کراچی کے علاقے گارڈن رام سوامی کے قریب ایک رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث عمارت میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ایک فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے خوفزدہ ہوکر ایک خاتون نے پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔